بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا (فائدہ اور فضیلت)

وَعَنْ عَائِشَةَ رَضِي الله عنها : أَنَّ النَّبِيَّ كَانَ إِذَا خَرَجَ مِنَ الغَائِطِ قَالَ: غُفرَانَکَ، (اخرجه أبو داود والترمذی)

حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہے کہ نبی کریم صلی الله علیه وسلم جب نبی کریم ﷺ قضائے حاجت سے فارغ ہوکر بیت الخلاء سے باہر آتے تو فرماتے ”غُفْرَانَكَ“ اے ﷲ! میں تیری بخشش چاہتا ہوں۔
(سنن ابي داؤد : ٣٠، سنده صحيح)

اس کے بعد یہ دعا پڑھتے

بیت الخلاء سے نکلنے کی دعا

اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ اَذْھَبَ عَنِّی الْأَذٰى وَعَافَانِیْ

ترجمہ
تمام تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے مجھ سے ایذادینے والی چیز دور کی، اور مجھے عافیت بخشی( چین دیا)۔
(السنن الكبرى للنسائي، ٩/ 35، بيروت)، (مشکاۃ شریف)

بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا

حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہا سے روایت ہے کہ نبی ﷺ جب قضاء حاجت سے فارغ ہو کر بیت الخلاء سے باہر آتے تو غُفرِانَکَ پڑھتے۔

Similar Posts