بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا (فائدہ اور فضیلت)

بیت الخلاء میں داخل ہونے سے پہلے بِسْمِ الله پڑھے۔ اس کے بعد یہ دعا پڑھے اور پھر بایاں پاؤں بیت الخلاء میں اندررکھے۔ حدیث شریف میں ہے کہ شیطانوں کی آنکھوں اور انسانوں کی شرم گاہوں کے درمیان بِسْمِ الله آڑ بن جاتی ہے۔

بیت الخلاء میں داخل ہونے کی دعا

اَللّٰهُمَّ اِنِّیْ اَعُوْذُ بِكَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِ

:ترجمہ
اے اللہ! میں تیری پناہ چاہتاہوں، خبیث جنوں سے مرد ہو یا عورت۔

(صحيح البخاري، 1/48، قاهرة)، (سنن الترمذي، (2 /503)، بيروت)

حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ آلہ وسلم جب بیت الخلاء میں داخل ہوتے تو یہ دعاکہتے۔

عَن أَنَس رضي الله عنه قَالَ: كَانَ النَّبِيَّ إِذَا دَخَلَ الخَلَاءَ قَالَ : اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الخُبُثِ وَالخَبَائِثِ۔

صحیح بخاری: كتاب الدعوات، باب الدعاء عند الخلاء، صحيح مسلم كتاب الحيض، باب ما يقول إذا أراد دخول الخلاء

بیت الخلاءسے نکلنے کی دعا

: فائدہ اور فضیلت

اسلام ایک سچا دین ہے اور تمام انسانوں کی بہتری کا حکم کرتا ہے۔ اسلام کے ہر حکم میں فائدے اور فضیلتیں ہیں چونکہ بیت الخلاء شیطانوں اور جنوں کی جگہ ہے اس لئے مسلمان کا بیت الخلاء میں داخل ہوتے وقت ’’ اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الخُبُثِ وَالخَبَائِثِ‘‘ پڑھنا مستحب ہے، تاکہ یہ ان کی شر سے محفوظ رہے۔

Similar Posts