مسجد میں داخل ہونے کی دعا
رسول اللہ ﷺ سے مسجد میں داخل ہونے کی دعا ثابت ہے اور آپﷺ نے اس کے پڑھنے کا حکم بھی دیا ہے ۔
ابو حمید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایاہےکہ جب تم میں سے کوئی شخص مسجد میں داخل ہو تو یہ دعا پڑھے
مسجد میں داخل ہونے کی دعا
اَللّٰهُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِكَ
ترجمہ
اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔
عن أبي حُمَيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : إِذَا دَخَلَ أَحَدُكَمَ المسجد فَلْيَقُلْ: اَلَّلهُمَّ افْتَحُ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ، وَإِذَا خرَجَ فَلْيَقُلْ: اللهمَّ إِنِّي أَسأَلُكَ مِن فَضْلِكَ
(صحیح مسلم: کتاب صلاة المسافرين وقصرها، باب ما يقول إذا دخل المسجد.)
مسجد میں داخل ہونے کی دوسری دعا
اَعُوذُ بِاللَّهِ الْعَظِيمِ، وَبِوَجْهِهِ الْكَرِيمِ، وَسُلْطَانِهِ الْقَدِيمِ، مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
ترجمہ
میں شیطان مردود کے شر سے اللہ کی پناہ چاہتا ہوں جو عظمت والا ہے اور اس کی کریم ذات اور لازوال سلطنت کی پناہ چاہتا ہوں۔
(السنن لأبي داؤد، بَابٌ فِيمَا يَقُولُهُ الرَّجُلُ عِنْدَ دُخُولِهِ الْمَسْجِدَ، حديث نمبر: 466)
Masjid Mein Dakhil Hone Ki Dua:
اَلَّلهُمَّ افْتَحُ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ
Oh Allah! Open the doors for me of your Blessings.