گھر میں داخل ہونے کی دعا: ترجمہ، فضیلت اور اہمیت
جب ادمی گھر میں داخل ہوتوگھر میں پہلے اپنا دایاں پاوں رکھ کر بسم اللہ پڑھے اس کے بعد یہ دعا پڑھے۔ اس کے بعد اپنے گھر والوں کو سلام کرے۔ یہ دعا حدیث سے ثابت ہے اس کا ترجمہ اور فضیلت درج ذیل ہے
گھر میں داخل ہونے کی دعا
اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَسْئَلُكَ خَیْرَ الْمَوْلَجِ وَخَیْرَ الْمَخْرَجِ، بِسْمِ اللّٰهِ وَلَجْنَا، وَعَلَی اللّٰهِ رَبِّنَا تَوَکَّلْنَا۔
ترجمہ
اے اللہ! میں تجھ سے اچھا داخل ہونا اور اچھا نکلنا مانگتا ہوں۔ ہم اللہ کا نام لے کر داخل ہوئے، اور ہم نے اللہ پر بھروسہ کیا۔
(سنن أبي داود، 4/486، بيروت)، (مشکاۃ شریف)
مختصر دعا
بِسْمِ اللَّهِ وَلَجْنَا، وَبِسْمِ اللَّهِ خَرَجْنَا، وَعَلَى اللَّهِ رَبِّنَا تَوَكَّلْنَا
ترجمہ:
اللہ کے نام سے ہم داخل ہوئے، اللہ کے نام سے ہی ہم باہر نکلیں گے، اور اپنے رب اللہ پر ہم نے بھروسہ کیا۔
(سنن أبي داود: 5096)
فضیلت
:شیطان سے حفاظت
یہ دعا پڑھنے سے گھر میں داخل ہوتے وقت شیطان دور بھاگتا ہے، جیسا کہ حدیث میں آیا ہے کہ اگر انسان گھر میں داخل ہوتے وقت اللہ کا نام لے (بسم اللہ پڑھے)، تو شیطان کہتا ہے: “تمہارے لیے یہاں نہ رہنے کی جگہ ہے، نہ کھانے کی۔” (صحیح مسلم: 2018)
:برکت اور امان
گھر میں اللہ کے ذکر کے ساتھ داخل ہونا برکت اور حفاظت کا باعث بنتا ہے۔
:توکل علی اللہ
یہ دعا اللہ پر توکل کی عکاس ہے، جو مومن کی صفت ہے۔
:سنّت پر عمل
یہ دعا رسول اللہ ﷺ کی سنت ہے، اسے اپنانے سے ثواب ملتا ہے۔
:نوٹ
گھر سے نکلتے وقت بھی دعا پڑھنی چاہیے، جیسا کہ حدیث میں آیا ہے
«بِسْمِ اللَّهِ، تَوَكَّلْتُ عَلَى اللَّهِ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ»
(سنن أبي داود: 5095)
اللہ تعالیٰ ہمیں سنّت کے مطابق زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین