دس جنتی صحابہ عشرہ مبشرہ کے نام اور فضیلت
عشرہ مبشرہ، اسلامی تاریخ میں دس صحابہ کرامؓ جن کو نبی اکرم ﷺ نےدنیاں ہی میں جنت کی ضمانت اور بشارت سنا دی تھی۔ ان دس صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ عنھم کو ”عشرہ مبشرہ“ کہا جاتا ہے۔ یہ وہ صحابہ ہیں جنہوں نے اسلام کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دی ہے اور ان کی فضیلت قرآن و حدیث میں بھی بیان ہوئی ہے۔ حضور ﷺ نے ان کے ایمان، جہاد اور قربانیوں کی وجہ سے انہیں جنت کی خوشخبری سنائی۔ ان کی زندگیاں مسلمانوں کے لیے نمونہ ہیں
:دس جنتی صحابہ کرامؓ عشرہ مبشرہ کے نام
ان دس جنتی صحابہ کرامؓ یعنی عشرہ مبشرہ کے نام درج ذیل حدیث میں وارد ہوئے ہیں۔ حضرت عبد الرحمن بن عوف رضي اللہ تعالٰی عنہ بیان فرماتے ہيں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےارشاد فرمایا۔
قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم: “ابو بکر فی الجنة، و عمر فی الجنة، و عثمان فی الجنة، و علی فی الجنة، و طلحۃ فی الجنة، و الزبیر فی الجنة، و عبد الرحمن بن عوف فی الجنة، و سعد بن ابی وقاص فی الجنة، و سعید بن زید فی الجنة، و ابو عبیدۃ الجراح فی الجنة
ترجمہ: ابوبکر رضی اللہ تعالٰی عنہ جنتی ہیں، عمر رضی اللہ تعالٰی عنہ جنتی ہیں ، عثمان رضي اللہ تعالٰی عنہ جنتی ہيں ، علی رضي اللہ تعالٰی عنہ جنتی ہیں، طلحہ رضي اللہ تعالٰی عنہ جنتی ہیں ، زبیر رضي اللہ تعالٰی عنہ جنتی ہیں ، عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ تعالٰی عنہ جنتی ہیں ، سعد رضي اللہ تعالٰی عنہ جنتی ہيں ، سعید رضی اللہ تعالٰی عنہ جنتی ہیں ، ابوعبیدہ رضي اللہ تعالٰی عنہ جنتی ہیں ۔
سعد سے مراد حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالٰی عنہ اور سعید سے مراد حضرت سعید بن زید رضي اللہ تعالٰی عنہ ہیں ۔
یہ دس صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین نبی اکرم ﷺ کے خاص تربیت یافتہ اور اعلیٰ درجات کے حامل تھے۔ ان کی زندگیوں سے ہمیں دین کی اعلیٰ اقدار سیکھنے کو ملتی ہیں۔ اللہ ہمیں بھی ان کی پیروی کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
:عشرہ مبشرہ کی فضیلت اور خصوصیت
یہ تمام صحابہ کرام اپنی تقویٰ، عدالت، شجاعت اور سخاوت کی وجہ سے امت میں ممتاز مقام رکھتے ہیں۔ ان کی زندگیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں اور ان کی سیرت سے ہمیں حق پر ثابت قدم رہنے، دین کی خدمت کرنے اور آخرت کی تیاری کی بہترین تعلیم ملتی ہے
حضرت ابوبکر صدیقؓ
حضرت ابوبکر صدیقؓ نبی اکرم ﷺ کے قریبی دوست، انتہائی نرم مزاج اور مسلمانوں کے پہلے خلیفہ تھے۔
حضرت عمر بن خطابؓ
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ مسلمانوں کے دوسرے خلیفہ، انصاف اور حق گوئی کے لئے مشہور تھے۔
حضرت عثمان بن عفانؓ
حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسلمانوں کے تیسرے خلیفہ ہیں۔ قرآن مجید کے نسخوں کی تدوین پہلی بار اسی نے مرتب کی۔
حضرت علی بن ابی طالبؓ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نبی اکرم ﷺ کے داماد اور مسلمانوں کے چوتھے خلیفہ تھے۔ اپنی بہادری کی بنا پراپ شیر خدا کے لقب سے مشہور تھے۔
حضرت طلحہ بن عبید اللہؓ
عظیم مجاہد اور سخی صحابی رسول ﷺ۔
حضرت زبیر بن عوامؓ
نبی اکرم ﷺ کے قریبی ساتھی اور عظیم جنگجو۔
حضرت عبدالرحمان بن عوفؓ
کاروبار میں ماہر، انتہایی مالدار اور سخاوت کی وجہ سے مشہور تھے۔
حضرت سعد بن ابی وقاصؓ
عظیم جنگجو، مجاہد اور پہلی مرتبہ ایران کو فتح کرنے والے سپہ سالار۔
حضرت سعید بن زیدؓ
انصاف پسند اور نیک سیرت صحابی
حضرت ابو عبیدہ بن جراحؓ
اُمت کے امانت دار اور عظیم فوجی جرنیل۔
رسول اللہ ﷺ نے عشرہ مبشرہ کے علاوہ بھی کئی دیگر صحابہ کرام کو جنت کی بشارت دی تھی۔ ان میں سے چند مشہور نام درج ذیل ہیں
حضرت بلال بن رباح رضی اللہ عنہ: آپ ﷺ نے فرمایا، اے بلال! مجھے جنت میں تمہارے جوتوں کی آواز سنائی دی۔ (صحیح بخاری)
حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ: رسول اللہ ﷺ نے انہیں جنت کا مژدہ سنایا۔ (صحیح بخاری)
حضرت عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ: آپ ﷺ نے فرمایا، تم جنت میں بغیر حساب کے داخل ہو گے۔ (صحیح مسلم)
حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ: آپ کو جنت کی خوشخبری دی گئی۔ (سنن ترمذی)
حضرت خدیجہ بنت خویلد رضی اللہ عنہا: رسول اللہ ﷺ نے انہیں جنت میں ایک عمدہ گھر کی بشارت دی۔ (صحیح بخاری)
حضرت فاطمہ بنت رسول اللہ ﷺ: آپ ﷺ نے فرمایا، فاطمہ جنت کی عورتوں کی سردار ہیں۔ (صحیح بخاری)
حضرت حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ: آپ ﷺ نے فرمایا، حسان کی مدد روح القدس (جبرائیل) کرتے ہیں۔ (صحیح بخاری)
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ: کئی احادیث میں ان کی جنت میں بلند مقام کی بشارت سنائی ہے۔ ان کے علاوہ بھی کئی صحابہ کو مختلف مواقع پر جنت کی خوشخبری دی گئی، لیکن عشرہ مبشرہ وہ ہیں جن کو نبی ﷺ نے صراحتاً جنت کی بشارت دی۔ باقی صحابہ میں سے بعض کو خصوصی فضیلت یا جنت میں بلند مقام کی نوید سنائی گئی۔
!اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان نیک بندوں کی صحبت اور شفاعت نصیب فرمائے۔ آمین
نوٹ اس پیغام کو دوسروں کے ساتھ شئیر کیجیے تاکہ اللہ کسی کی زندگی کو آپ کے ذریعے بدل دے