مؤمن دوست بنانے میں کثرت سے کام لو
کیا آپ مجھے وہاں یاد رکھیں گے ؟؟
امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا:
جب اہل جنت جنت میں داخل کیے جائیں گے اور وہ وہاں ان لوگوں کو نہیں پائیں گے جن کے ساتھ وہ دنیا میں خیر کے کاموں پر ہوا کرتے تھے
تو وہ ان کے بارے میں رب العزت سے سوال کریں گے اور کہیں گے
اے ہمارے رب ! ہمارے بھائی ہوا کرتے تھے جو ہمارے ساتھ نماز پڑھتے تھے اور روزے رکھتے تھے
ہم انہیں یہاں نہیں دیکھتے
تو اللہ پاک فرمائے گا
( جاؤ آگ سے انہیں نکال لاؤ جن کے دل میں ذرہ برابر بھی ایمان ہے )
اور حسن بصری رحمہ اللہ نے فرمایا
مؤمن دوست بنانے میں کثرت سے کام لو کیونکہ قیامت کے دن ان کے لیے شفاعت (کرنے کا اختیار) ہوگا
وفا دار دوست : وہ ہے جو تمہارے ساتھ جنت تک جائے!
ابن جوزي رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ
اگر تم جنت میں مجھے اپنے درمیان نہ پاؤ تو میرے بارے میں سوال کرنا پھر کہنا
اے ہمارے رب ! تیرا فلاں بندہ ہمیں تیری یاد دلاتا تھا ابن جوزي پھر رحمہ اللہ رو دئیے
اللہ وسیع رحمت نازل کرے