مسجد سے باہر نکلنے کی دعا
رسول اللہ ﷺ سے مسجد سے باہر نکلنےکی دعا ثابت ہے اور آپﷺ نے اس کے پڑھنے کا حکم بھی دیا ہے ۔
ابو حمید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایاہےکہ جب تم میں سے کوئی شخص مسجد سے نکلے تو یہ دعا پڑھے
مسجد سے باہر نکلنے کی دعا
اَللّٰهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ
ترجمہ:
اے ﷲ ! میں تجھ سے تیرے فضل کا سوال کرتا ہوں۔
نیز یہ دعا بھی پڑھ سکتے ہے
رَبِّ اغْفِرْ لِیْ ذُنُوْبِیْ، وَافْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ فَضْلِكَ
ترجمہ:
اے رب! میرے گناہوں کو بخش دے، اور میرے لئے اپنے فضل کے دروازے کھول دے۔
عن أبي حُمَيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ ﷺ : إِذَا دَخَلَ أَحَدُكَمَ المسجد فَلْيَقُلْ: اَلَّلهُمَّ افْتَحُ لِي أَبْوَابَ رَحْمَتِكَ، وَإِذَا خرَجَ فَلْيَقُلْ: اللهمَّ إِنِّي أَسأَلُكَ مِن فَضْلِكَ
(صحیح مسلم: کتاب صلاة المسافرين وقصرها، باب ما يقول إذا دخل المسجد.)
Masjid Se Nikalne Ki Dua in Arabic:
اَللّٰهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ
“O Allah, I ask You for Your Grace”