گھر سے نکلنے کی دعا
گھر سے نکلتے وقت پڑھی جانے والی دعا۔ حدیث شریف میں ہے کہ جو شخص گھر سے نکل کر یہ دعا پڑھ لے تو شیطان ہٹ جاتا ہے یعنی اس کے بہکانے اور ایذاء دینے سے باز رہتا ہے۔ انسان ہر طرح کی شیطانی مصیبت و پریشانی سے محفوظ رہتا ہے اور اس کے مکر و فریب سے بچا رہتا ہے انسان کو مسنون دعاوں کے اہتمام پراللہ تعالیٰ کی طرف سے اجر و ثواب بھی ملتا ہے
گھر سے نکلنے کی دعا
بِسْمِ اللّٰهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ
ترجمہ
میں اللہ کا نام لے کر (گھر سے نکلتاہوں)، میں نے اللہ پر بھروسہ کیا، نہ (کسی کو) نیکی کرنے کی قوّت ہے اور نہ بُرائی سے بچنے کی طاقت ہے مگر اللہ کی توفیق سے۔
یعنی گناہوں سے بچنے قوت اور نیکی کرنے کی طاقت اللہ ہی دیتا ہے۔
(سنن الترمذي، 5/490، بيروت)، (مشکاۃ شریف)
Ghar se Nikalne ki Dua:
بِسْمِ اللّٰهِ تَوَكَّلْتُ عَلَى اللّٰهِ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ
Translation:
“In the name of Allah Almighty (I come out of my house) I trust Allah Almighty, there is no capability of saving oneself from sins and neither is there capability to do good deeds but from Allah Almighty.”