اذان کے بعد کی دعا اور ترجمہ

عبداللہ بن عمر و بن العاص رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتےہوئے سنا :جب تم موذن (کی آواز) سنو تو بالکل ایسا ہی کہو جیسا موذن کہتا ہے، پھر مجھ پر درود بھیجو اور اس کے بعد اللہ تعالیٰ سے میرے لئے وسیلے کا سوال کرو۔ (رواہ مسلم)

اذان کا جواب اور دعا
وضو کی دعائیں

اذان ختم ہونے کے بعد درود شریف پڑھ کر یہ دعا پڑھے

اللَّهُمَّ رَبَّ هَذِهِ الدَّعْوَةِ التَّامَّةِ وَالصَّلَاةِ القَائِمَةِ، آتِ مُحَمَّدًا الْوَسِيْلَةَ وَالْفَضِيلَةَ، وَابْعَثْهُ مَقَامًا مَّحْمُودًا ، الَّذِي وَعَدْتهُ ، إِنَّكَ لا تُخْلِفُ الْمِيعَادَ.

(بخارى: ٦١٤) الحصن الحصين : ١٤٣ الاذكار للنووى: ٤٦)

Azan Ke Baad ki Dua with Urdu and English Translation:

اردو ترجمہ

اے اللہ ! جو اس مکمل دعوت اور قائم ہونے والی نماز کا مالک ہے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو مقام وسیلہ عطا فرما اور فضیلت عطا فرما اور ان کو اس مقام محمود پر فائز فرما جس کا آپ نے ان سے وعدہ کیا ہے، بے شک آپ وعدہ خلافی نہیں فرماتے۔

English Translation:

“O Allah , Lord of this perfect call and established prayer. Grant Muhammad the intercession and favor, and raise him to the honored station You have promised him, verily You do not neglect promises”.

Similar Posts