وضو کی دعائیں: وضو سے پہلے، وضو کے دوران اور بعد کی دعائیں
وضو کی دعائیں، یعنی وضوء کے شروع میں، دوران وضو یعنی ہر عضو دھوتے وقت اور وضو کے بعد میں پڑھی جانے والی وہ مسنون دعائیں جو حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول ہے
وضو کی دعائیں
وضو شروع کرنے کی دعا یعنی وضو سے پہلے پڑھنے کی دعا
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ترجمہ
شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے۔
امام شافعی رحمۃ اﷲ علیہ کے مذہب میں اس کا وضو ہی نہیں ہوتا جس نےشروع میں بِسْمِ اللهِ نہ پڑھی ہو
کلی کرتے وقت یہ دعا پڑھے
بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ اَعِنِّيْ عَلٰی تِلَاوَةِ الْقُرْاٰنِ وَذِکْرِکَ وَشُکْرِکَ وَحُسْنِ عِبَادَتِکَ
ترجمہ
اﷲ کے نام سے شروع کرتاہوں، یا اﷲ! تلاوتِ قرآن، اپنے ذکر، شکر اور اچھی طرح عبادت پر میری مدد فرما۔
ناک میں پانی ڈالتے وقت یہ دعا پڑھے
بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ اَرِحْنِيْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ وَلَا تُرِحْنِيْ رَائِحَةَ النَّار
ترجمہ
اﷲ کے نام سے شروع کرتا ہوں، یا اﷲ! مجھے جنت کی خوشبو عطا کر اور جہنم کی بدبو سے محفوظ کر۔
چہرہ دھوتے وقت یہ دعاپڑھے
بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ بَيِضْ وَجْهِيْ يَوْمَ تَبْيَضُّ وُجُوْهٌ وَّتَسْوَدُّ وُجُوْهٌ
ترجمہ
اﷲ کے نام سے شروع کرتا ہو، یا اﷲ! اس دن میرا چہرہ سفید رکھنا جس دن بعض چہرے سفید ہوں گے اوربعض چہرے سیاہ ہوں گے۔
دایاں ہاتھ دھوتے وقت کی دعا
بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ اَعْطِنِيْ کِتَابِيْ بِيَمِيْنِيْ وَحَاسِبْنِيْ حِسَابًا يَسِيْرًا
ترجمہ
اﷲ کے نام سے شروع کرتا ہوں، یا اﷲ! میرا نامۂ اعمال میرے دائیں ہاتھ میں دینا اور میرا حساب آسان کرنا۔
بایاں ہاتھ دھوتے وقت کی دعا
بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ لَا تُعْطِنِيْ کِتَابِيْ بِشِمَالِيْ وَلَا مِنْ وَّرَآءِ ظَهْرِيْ
ترجمہ
اﷲ کے نام سے شروع کرتا ہوں، یا اﷲ! میرا نامۂ اعمال بائیں ہاتھ میں نہ دینا اور نہ ہی پسِ پشت سے۔
سر کا مسح کرتے وقت یہ دعاپڑھے
بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ اَظِلَّنِيْ تَحْتَ ظِلِّ عَرْشِکَ يَوْمَ لَا ظِلَّ اِلَّا ظِلُّ عَرْشِکَ
ترجمہ
اﷲ کے نام سے شروع، یا اﷲ! اس دن مجھے اپنے عرش کے سائے میں رکھنا جس دن تیرے عرش کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔
کانوں کا مسح کرتے وقت یہ دعاپڑھے
بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ اجْعَلْنِيْ مِنَ الَّذِيْنَ يَسْتَمِعُوْنَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُوْنَ اَحْسَنَهُ
ترجمہ
اﷲ کے نام سے شروع، یا اﷲ! مجھے ان لوگوں میں سے کر دے جو تیری بات غور سے سنتے ہیں اور اچھی باتوں کی پیروی کرتے ہیں۔
گردن کا مسح کرتے وقت یہ دعاپڑھے
بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ اَعْتِقْ رَقَبَتِيْ مِنَ النَّار
ترجمہ
اﷲ کے نام سے شروع کرتاہوں، یا اﷲ! میری گردن کو جہنم کی آگ سے آزاد رکھنا۔
دایاں پاؤں دھوتے وقت یہ دعاپڑھے
بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ ثَبِّتْ قَدَمِيْ عَلَی الصِّرَاطِ يَوْمَ تَزِلُّ الْاَقْدَامُ
ترجمہ
ﷲ کے نام سے شروع کرتاہوں، یا اﷲ! اس دن پل صراط پر مجھے ثابت قدم رکھنا جب (کچھ لوگوں کے) قدم پھسلیں گے۔
بایاں پاؤں دھوتے وقت یہ دعاپڑھے
بِسْمِ اﷲِ، اَللّٰهُمَّ اجْعَلْ ذَنْبِيْ مَغْفُوْرًا وَّسَعْيِيْ مَشْکُوْرًا وَّتِجَارَتِيْ لَنْ تَبُوْر
ترجمہ
ﷲ کے نام سے شروع کرتاہوں، یا اﷲ! میرے گناہ بخش دے، میری کوشش قبول فرما اور میری تجارت میں نقصان نہ ہو۔
وضو کی بعد کی دعا
وضوء سے فارغ ہونے کے بعد آسمان کی طرف نظر کر کے یہ دعا پڑھے،دعاکے بعد درود شریف بھی پڑھے ۔حدیث میں ہے کہ جو شخص وضو کے بعد یہ دعا پڑھے تو آسمان کے آٹھوں دروازے اس کے لئے کھول دیے جاتے ہیں جس سے چاہے جنت میں داخل ہوجائے۔
أشہدُ اَن لاَّ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحدَہٗ لاَ شَرِیکَ لَہٗ ، وَاَشہَدُ أنَّ مُحَمَّداً عَبدُہٗ وَ رَسُولُہٗ، اَللہُمَّ اجْعَلْنِی مِنَ التَّوَّابِیْنَ وَاجْعَلْنِی مِنَ المُتَطَھِّریْن۔
ترجَمہ
میں گوہی دیتا ہو کہ کوئی عبادت کے لائق نہیں سوائے اللہ کے وہ وحدہٗ لا شریک ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد ﷺ اللہ کے بندے اور رسول ہے، اےاللہ ! مجھے کثرت سے توبہ کرنے والوں میں بنادے اور مجھے پاکیزہ رہنے والوں میں شامل کر دے۔